Mazgan contract with Yawar Ali Sikandar (Romantic Novel) 2nd Episode
آپ کی جو بھی شراٸط ہیں، مجھے منظور ہیں۔ میں ساٸن کر دیتی ہوں ابھی۔ میں یہاں مزید نہیں رک سکتی مجھے جانا ہے۔اگر آپ کو برا نہ لگے تو میں کچھ دنوں بعد سے جواٸن کر سکتی ہوں؟ جب تک بابا کی کنڈیشن اسٹیبل ہو جاۓ۔“
یاور نے جانتی نظروں سے اسے دیکھے ہوۓ اثبات میں سر ہلایا تھا۔ مژگا نے ساٸن تو کر دیے تھے مگر اس کے آٸ ڈی کارڈ کے بارے میں یاور کو یقین نہیں تھا کہ وہ اصلی تھا یا جعلی؟ وہ فی الحال اس پہ اعتبار نہیں کر سکتا تھا۔ اس نے اپنی سیف ساٸیڈ ہی رکھی تھی۔
”آپ بے فکر ہو جاٸیں۔ ہاسپٹل کے بلز کمپنی کی طرف سے کلیر ہو جاٸیں گے۔“
اسے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا وہ خود کو کس مصیبت میں پھنسانے والی ہے۔ یاور علی سکندر کس بلا کا نام تھا، اگر وہ جانتی تو اس کے ساۓ سے بھی سو میل دور رہتی۔